تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
16 فروری 2016
وقت اشاعت: 12:37

کے الیکٹرک کی فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی نیپرا کو درخواست

جیو نیوز - کراچی......کے الیکٹرک نےنومبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 57پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی ۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نومبر میںکل ایک ارب 21کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی اور نومبر کے مہینے میں بجلی پر فیول لاگت میں 70کروڑ روپے اضافہ ہوا ہے، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 19جنوری کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.