تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
25 فروری 2016
وقت اشاعت: 7:43

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ریکوری

جیو نیوز - کراچی......پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ریکوری دیکھی گئی ، سرمایا کاروں نے پرکشش لیول پر دل کھول کر خریداری کی۔

آج پی ایس ایکس کے 100انڈیکس میں کاروبار کا آغاز ہی 400 پوائنٹس کی مندی سے ہوا، ایک موقع پر انڈیکس 1216 پوائنٹس کی کم ترین مندی کی سطح تک گر گیا جس کے بعد بتدریج خریداری کا سیشن شروع ہوا۔

آج کئی ہفتوں بعد 21کروڑ شیئرز کی لین دین ہوئی، کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 373 پوائنٹس مندی کے ساتھ 30628 پوائنٹس پر بند ہوا، آج 94 شیئرز کی قیمت میں اضافہ اور 222 میں مندی دیکھی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.