تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
26 فروری 2016
وقت اشاعت: 15:25

کراچی کے صارفین کے لئے بجلی 58 پیسے فی یونٹ مہنگی

جیو نیوز - کراچی ......نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں 58پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ۔

نیپرا نے کے الیکٹر ک کی درخواست پر اسلام آبادمیں سماعت کرتےہوئے کراچی کے صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں 58پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ، نرخوں میں اضافے کااطلاق نومبر2015سے ہو گا۔

کےالیکٹرک کاموقف تھاکہ نومبرمیں بجلی پیداوار پرفیول لاگت زیادہ آئی ۔ چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی نے استفسار کیاکہ کےالیکٹرک اپنے پلانٹس پوری صلاحیت سے کیوں نہیں چلاتی ، کے الیکٹرک کے نمائندے کاکہناتھا کہ انہیں ملنے والی گیس کا پریشر بہت کم ہوتا ہے ۔

طارق سدوزئی نےکہاکہ فرنس آئل بہت سستا ہے اس سے پلانٹ کیوں نہیں چلائے جاتے۔لوڈ شیڈنگ کیو کی جاتی ہے تو کے الیکٹرک کا نمائندہ خاموش رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.