تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
29 فروری 2016
وقت اشاعت: 18:45

ریزرو بینک آف انڈیا نے 30ہزار کروڑ مالیت کے نقلی نوٹ چھاپ دیئے

جیو نیوز - نئی دہلی.......غلطی انسانوں سے ہی نہیں اداروں سے بھی ہوتی ہے،ریزرو بینک آف انڈیا نےتیس ہزار کروڑ مالیت کے نقلی نوٹ چھاپ دیئے،معاملہ کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی بن گئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا نے تیس ہزار کروڑ مالیت کے ایک ہزار روپے کے نوٹوں کی چھپائی سلور پٹی کےبغیر کر دی، جن میں سے بیس ہزار کروڑ کے نوٹ تو بینک کے پاس ہی ہیں ،لیکن دس ہزار کروڑ کے یہ نقلی نوٹ بھارتی بازاروں میں گھوم رہے ہیں ۔

اپنی سنگین غلطی کا احساس ہوتے ہی ریزرو بینک آف انڈیا نےمعاملہ کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی بنا دی،کمیٹی نےان نوٹوں کو جلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادارہ ان نوٹوں کو دوبارہ جمع کرنے کا کام کررہا ہے اور اب تک چھ کروڑ نوٹ جمع کر چکا ہے،ریزرو بینک آف انڈیا نے تمام بھارتی بینکوں کو یہ نوٹ جمع کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.