1 مارچ 2016
وقت اشاعت: 8:13
پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 68 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز ہوگئے
جیو نیوز - کراچی...... پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 68 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
ان ذخائر میں سے 15 ارب 75 کروڑ 23 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس جبکہ 4 ارب 93 کروڑ 74 لاکھ ڈالرز دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک نے بیرونی قرضوں کی مد میں 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی رقم کی ادائیگی بھی کی۔