5 مارچ 2016
وقت اشاعت: 22:40
سعودی عرب بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کا خواہاں
جیو نیوز - ریاض..... عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد سعودی عرب ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کا خواہاں ہے۔
سعودی سرمایہ کاری ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک آئندہ 10 برس میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم کم سے کم دو گنا کرنا چاہتا ہے اور یہ سرمایہ کاری تیل کے شعبے کے بجائے کان کنی، صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہونی چاہیے۔
اس کے علاوہ بھی تیل پر انحصار کم کرنے کیلئے سعودی عرب میں مختلف معاشی اصلاحات کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ 2009ء میں سعودی عرب میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 40 ارب ڈالر تھا تاہم اس کے بعد اس میں مسلسل کمی آتی رہی اور 2014 ءمیں یہ صرف 8 ارب ڈالر تک رہ گئی۔