6 مارچ 2016
وقت اشاعت: 14:39
پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری : جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا دفاتر بند کرنے کا اعلان
جیو نیوز - کراچی...... پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کل سے ملک بھر کے دفاتر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما کیپٹن سہیل بلوچ کے مطابق کل سے 2فروری تک پورے ملک میں تالا بندی کی جائے گی، پورے ملک میں تمام بکنگ آفس، ٹریننگ سینٹر2 فروری تک بند کردیں گے، مطالبات نہ مانے گئے تو 2فروری کو پی آئی اے فضائی آپریشن بھی بند کریں گے۔
کیپٹن سہیل بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ یہ پاکستان کے قومی اثاثے بچانے کی جنگ ہے، ریلوے، سول ایوی ایشن اور دیگر اداروں کی محنت کش تنظیموں سے بھی رابطہ کیا ہے ۔