تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
6 مارچ 2016
وقت اشاعت: 22:43

کراچی :بحریہ آئیکون پر آج رات زبردست آتش بازی کی جائیگی

جیو نیوز - کراچی......کراچی میں ملک کی سب سے بلند عمارت کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ کراچی بحریہ آئیکون پر آج رات 11بجے زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں بحریہ ٹاؤن آئیکون کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ 62 منزلہ عمارت کی41 منزلوں کو مکمل کرلیا گیا۔ بحریہ آئیکون میں اپارٹمنٹس ، شاپنگ مال اور کارپوریٹ دفاتر ہیں۔

بحریہ ٹاؤن کے منصوبے کراچی آئیکون کے افتتاح کے موقع پر کراچی آئیکون پر آتش بازی کا آج مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے عمارت کو ملکی ترقی اور جدید تعمیرات میں نئے دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ مستقبل میں وہ اس سے بھی جدید اور بلند عمارتیں بنا ئیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.