تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 مارچ 2016
وقت اشاعت: 17:35

پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری، لاہور میں ملازمین کی ہڑتال

جیو نیوز - لاہور......پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف لاہور میں ملازمین کی ہڑتال اور احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا، مسافر ٹکٹوں کےلیے آج بھی مارے مارے پھرتے رہے۔

پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاج کی اپیل ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کی تھی،دوسرے روز بھی ملازمین نے ٹاؤن آفس کو تالا بندی کی اور نعرے لگاتے ہوئے باہر آ گئے۔

پی آئی اے دفاتر کی تالہ بندی اور ٹکٹ کاؤنٹر بند ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ، مسافروں کی سہولت کیلئے صرف ایئرپورٹ پر ٹکٹ کاؤنٹر کھلا رکھا گیا،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کاکہنا ہے کہ ادارے کی نجکاری ملازمین کو نکالنے کیلئے کی جارہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.