تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 مارچ 2016
وقت اشاعت: 18:8

کراچی:پی آئی اے ملازمین کا احتجاج،بکنگ آفس ،ٹریننگ سینٹر میں کام بند

جیو نیوز - کراچی......پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ ملازمین نے احتجاجاً پی آئی اے کےبکنگ آفس اور ٹریننگ سینٹر میں کام بند رکھا۔

کراچی میں پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین نے دوسرے روز ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ملازمین کی بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کی اور نجکاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ احتجاجاً پی آئی اے کے ملازمین نے بکنگ آفس اور ٹریننگ سینٹر میں بھی کام بند کرکے بھی ہڑتال کی۔

ملازمین کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری ملازمین کا معاشی قتل ہے جیسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے 2 فروری تک مطالبات پورے نہ ہونے پر فضائی آپریشن بند کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئر مین کیپٹن سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی ہے، اگر مذاکرات کی دعوت دی تو ضرور کریں گے،پی آئی اے ملازمین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.