11 مارچ 2016
وقت اشاعت: 9:20
پاسپورٹ فیس کلیکشن کی سروس متعارف کرادی گئی
جیو نیوز - اسلام آباد.......پاکستان میں پاسپورٹ فیس کلیکشن کی سروس متعارف کرا دی گئی۔ اب شہری پاسپورٹ فیس ملک بھر میں موبی کیش کے کسی بھی آؤٹ لٹ پر جمع کراسکیں گے۔
نیشنل بینک آف پاکستان اور ڈی جی اف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے تعاون سے موبی کیش نے نئے سروس متعارف کرائی ہے۔ موبی کیش استعمال کرنے والے پاسپورٹ کے لیے فیس اب موبی کیش موبائل والیٹس کے ذریعے ادا کر سکیں گے۔
جلد یہ سروس دیگر موبائل آپریٹرز اور منی اسیکمز کے ذریعے بھی دستیاب ہو گی۔ یہ سروس پہلے صرف راولپنڈی اور اسلام آباد میں متعارف کرائی جا رہی ہے تاہم 2016ء تک اسے دیگر شہروں تک پھیلا دیا جائے گا۔