تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
11 مارچ 2016
وقت اشاعت: 13:55

ملٹی نیشنل کمپنیوں کی آمدنیاں، معلومات کے تبادلوںکا معاہدہ

جیو نیوز - پیرس...... او ای سی ڈی کے 30سے زیادہ رکن ممالک نے ٹیکس شفافیت کے قیام کیلئے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی آمدنیوںکے بارے میں معلومات کے تبادلوں کیلئے ایک معاہدہ پر دستخط کر دیئے ہیں ۔

معاہدے کے تحت ملٹی نیشنل کمپنیاں یہ بتانے کی پابند ہونگی کہ وہ کس ملک سے کتنا کما رہی ہیں اور اپنی کمائی کی مد میں کتنا ٹیکس ادا کر رہی ہیں۔ اس معاہدے سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کیلئے ملک تا ملک تکنیکی مہارتیں استعمال کرتے ہوئے کارپوریٹ ٹیکس چوری کرنا مشکل سے نا ممکن ہو جائیگا ۔

معاہدے کے تحت او ای سی ڈی ممالک کے مابین ملٹی نیشنل کمپنیوں کے بزنس اور ٹیکس ادائیگیوں کے متعلق معلومات کا معمول کا تبادلہ 2017ءسے شروع ہوگا۔ معاہدے پر دستخط کرنے والے 31ممالک میں آسٹریلیا ، برطانیہ ، چلی ، فرانس ، جاپان ، لکسمبرگ ، میکسیکو اور سوئٹز لینڈ شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.