11 مارچ 2016
وقت اشاعت: 19:30
جاپان کے سالانہ تجارتی خسارے میں 78 فیصد کمی
جیو نیوز - ٹوکیو ...... جاپان کے سالانہ تجارتی خسارے میں گزشتہ سال کے دوران 78 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی اور گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کے باعث سالانہ تجارتی خسارے میں گزشتہ سال کے دوران 78 فیصد کمی آئی ۔
جاپان کا سال 2015ءکے دوران تجارتی خسارہ28.3 کھرب ین رہا جو کہ اس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 78 فیصد کم ہے۔