11 مارچ 2016
وقت اشاعت: 19:46
ہفتہ وار بنیاد پر زرِمبادلہ ذخائر میں 19 کروڑ ڈالر کمی
جیو نیوز - کراچی......22 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں تقریباً 19 کروڑ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 19 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 20ارب 50 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ مرکزی بینک کے پاس 15 ارب 65 کروڑ جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 65 کروڑ ڈالر ہیں۔
22 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پاکستان نے 11 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض بھی واپس کیا ہے۔