13 مارچ 2016
وقت اشاعت: 7:27
اسٹیٹ بینک کل اگلے دو ماہ کی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا
جیو نیوز - کراچی......اسٹیٹ بینک کی جانب سے کل اگلے دو ماہ کی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا،شرح سود میں ردو بدل کے حوالے سے تجزیہ کاروں اور بینکرز کی رائے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔
کراچی میں گورنر اسٹیٹ بینک ایک پریس کانفرنس کے ذریعے 2016ء کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے۔
تجزیہ کاروں کی اکثریت بنیادی شرح سود کے موجودہ 6فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ظاہر کرتے نظر آتے ہیں جبکہ زیادہ تر بینکرز شرح سود میں 0اعشاریہ5 فیصد کمی کی امید رکھتے ہیں۔