تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
13 مارچ 2016
وقت اشاعت: 14:59

ڈی ایچ اے اراضی فراڈ کیس، 3 ملزمان کا مزید 6 دن کا ریمانڈ

جیو نیوز - اسلام آباد...... احتساب عدالت نے ڈی ایچ اےاراضی فراڈ کیس میں 3ملزمان کو 6دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ نیب نے ملزموں کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا۔

نیب حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 5ہزار کنال اراضی کے الاٹمنٹ سرٹیفکیٹ غیر قانونی طور پر جاری کرکے ایک ارب 80کروڑ روپےکی خورد برد کی۔

وکلائے صفائی نے کہا کہ تمام ریکارڈ ڈی ایچ اے آفس سے حاصل کیا جا سکتا ہے،نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ ڈی ایچ اے سے ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے جی ایچ کیو کی منظوری ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.