14 مارچ 2016
وقت اشاعت: 7:24
پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری
جیو نیوز - فیصل آباد......پی آئی اےکی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری ہے ، فیصل آباد میں ملازمین نے علامتی کفن پہن کر احتجاج کیا۔
پی آئی اے ملازمین آج ہفتہ کی چھٹی کے باوجود مرکزی دفتر پہنچے ۔ ملازمین نے پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاج کیا ، احتجاج میں شریک کچھ ملازمین نے احتجاجاً علامتی کفن پہن کر حکومت اور مجوزہ نجکاری کے خلاف نعرے لگائے ۔
ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے بھی نجکاری نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر پارلیمنٹ سے بل منظور کروا لئے۔ حکومت کی نیت پر شک ہے اسلئے جب تک وزیر اعظم تحریری طور پر یقین دہانی نہیں کراتے کہ نجکاری نہیں ہو گی ملازمین کا احتجاج جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2 فروری کو فلائٹ آپریشن معطل کرنے کے اپنے اعلان پر بھی قائم ہیں۔