تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
16 مارچ 2016
وقت اشاعت: 14:9

کوئٹہ :ائرلائن ملازمین کی جانب سے ہڑتال کا سلسلہ جاری

جیو نیوز - کوئٹہ .....قومی ائر لائن کی مجوزہ نجکاری کےخلاف کوئٹہ میں ائرلائن کےملازمین کی جانب سے ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ پی آئی اے ملازمین آج بھی ہڑتال پر ہیں۔

احتجاج کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں، ہڑتال کےسلسلے میں پی آئی اے ریزرویشن، کارگو اور کوریئرسروس کےدفاتر بھی بند ہیں اور تمام ملازمین دفاتر کے باہر موجود ہیں، یہی مطالبہ کررہے ہیں کہ قومی ادارے کی نجکاری انہیں کسی بھی صورت قبول نہیں ہے۔

لہذا حکومت پی آئی اے کی نجکاری کے فیصلے کو واپس لے بصورت دیگر ان کے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.