تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
17 مارچ 2016
وقت اشاعت: 15:45

دبئی کا ایئر پورٹ دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ قرار

جیو نیوز - دبئی ......خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات میں شامل دبئی کے ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے کہاہے کہ 2015 میں اِس ہوائی اڈے پر کمرشل ہوائی جہازوں کی آمد و رفت میں تقریباً 11فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔

انتظامیہ نے بتایاکہ نئی ہوائی کمپنیوں کی وجہ سے ایئر ٹریفک میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ برس دبئی سے بارہ نئے مقامات کی جانب پروازیں متعارف کروائی گئی ہیں۔ دبئی پہنچنے والی نئی ہوائی کمپنیوں میں جرمنی کی یورو ونگز بھی شامل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.