تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
18 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:15

آئی ایم ایف کے سابق سربراہ پرمقدمہ دائر

جیو نیوز - بارسلونا....شفقت علی رضا....اسپین کی پاپولر پارٹی کی جانب سے اسپین کے وزیر خزانہ اور نائب صدرکاخہ میڈریڈ کے صدر اور آئی ایم ایف کے سابق سربراہ کی خدمات سر انجام دینے والےرودرے گیز راتو کو مقدمے کا سامنا ہے ۔

’ راتو‘ کو 66 ساتھیوں سمیت کاخہ میڈریڈ کے 1 کروڑ 20 لاکھ یورو پرائیویٹ کریڈٹ کارڈ ز سے خرچ کرنے کا الزام عائد ہے۔ ’راتو ‘نے ان بلیک کارڈز کے ذریعہ217اعشاریہ چار چار یورو ذاتی مقاصد کیلئے خرچ کئے ۔

قانونی ماہرین کیمطابق اگر راتو پر جرم ثابت ہو گیا تو انہیں 10 سال تک کی قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.