تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
21 مارچ 2016
وقت اشاعت: 1:7

بحران سے پی آئی اے کو 2 دن میں 1 ارب سے زیادہ کا نقصان

جیو نیوز - کراچی......پی آئی اے بحران کے باعث 2روز میں ایک ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہوچکا ہے، قومی ائیرلائن کی تقریباً 200ملکی اور بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق 2فروری سے اب تک پی آئی اے کی مجموعی طور پر 200 فلائٹس متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث 25 سے 27کروڑ روپے مسافروں کے کرائے کی مد میں اور تقریبا 2ً کروڑ کارگو کی مد میں نقصان ہوا ہے۔

پی آئی اے دنیا بھر میں بکنگ کرانے والے اپنے مسافروں کو دوسری ائیرلائنز سے بھی سفری سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بحران میں پی آئی اے کو اب تک تقریباً ایک ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.