تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
22 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:51

انکم ٹیکس میں اضافہ،بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال

جیو نیوز - کوئٹہ..... انکم ٹیکس کی شرح میں اضافے کےخلاف بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹرزنےکوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں ہڑتال کردی ۔

آل بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ا یشن اورآل پاکستان یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے انکم ٹیکس کی شرح دو فیصد سے بڑھاکر چار فیصد کئے جانے اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے ٹرانسپورٹرز کے مبینہ رویہ کےخلاف احتجاج اور ہڑتال کا اعلان کیاتھا ۔

اس حوالے سےرہنماء گڈز ٹرک اونرزایسوسی ایشن نور محمدشاہوانی گاڑیاں سڑکوں پر نہیں لائیں گے، گڈز ٹرانسپورٹ میں لوڈنگ اور ان لوڈنگ بھی نہیں ہوگی ۔ان کا کہناتھا کہ ہڑتال غیرمعینہ مدت تک جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.