25 مارچ 2016
وقت اشاعت: 9:31
پیٹرولیم کی قیمتوں کو مسئلہ بنایا جا رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
جیو نیوز - اسلام آباد......وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتوں کو مسئلہ بنایا جا رہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مسئلہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو ریلیف دینا چاہے اپنے صوبے سے دیدے، پی آئی اے کے معاملے پر سیاست افسوسناک ہے، دھرنے کے باعث اقتصادی راہداری کی منصوبے میں ایک سال کی تاخیر ہوئی۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کے ملازمین کو گمراہ کیاگیاہے،اس معاملے میں بلیک میلنگ قبول نہیں کریں گے، ہم تو پی آئی اے کو بہتر کارپوریٹ کمپنی بنارہےتھے اور بنائیں گے۔