تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
26 مارچ 2016
وقت اشاعت: 16:24

جنگ کلاسیفائیڈ میں کیو آرکوڈ کی جدید سہولت کا آغاز ہوگیا

جیو نیوز - کراچی…روزنامہ جنگ کا ایک اور افتخار، پاکستان میں پہلی بار اشتہارات شائع کرانے والوں کیلئے QR کوڈ کی جدید ترین سہولت متعارف کرادی ،کوڈ، اسکین کرنے پر اب اشتہار سے متعلق تصویریں اور وڈیوز بھی دیکھی جاسکیں گی۔

اُردو صحافت کو دنیا بھر میں فروغ دیا، معتبر بنایا اور نت نئی علمی و مشینی جدت طرازیوں سے ہم آہنگ کیا، یہ افتخار ہے روزنامہ جنگ کا جو روایات ہی کا نہیں تبدیلیوں کا بھی امین ہے۔

اور اب جنگ کلاسیفائیڈ کی ایک اور جدت، جو اشتہارات کی دنیا میں بنائے گی ہر ڈیل اور بھی یقینی ،جنگ کلاسیفائیڈ میں کیو آرکوڈ کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ہر بار یقینی ڈیل حاصل کرنے کیلئے قریبی بکنگ ایجنٹ کے پاس جائیں اور جنگ کلاسیفائیڈ میں اپنا اشتہار بک کرائیں۔عام کلاسیفائیڈ اشتہار کے چارجز اور کیو آر فیس جمع کرانے کے بعد بکنگ ایجنٹ کیو آر اشتہار کی بکنگ کا تصدیقی ایس ایم ایس آپ کو بھیجے گا جس میں ریفرنس نمبر، پاس ورڈ اور وڈیو یا تصویریں اپ لوڈ کرنے کا ویب لنک بھی فراہم کیا جائے گا۔

ویب لنک پر کلک کریں اور اپنے اشتہار سے متعلق وڈیو یا تصاویر اپ لوڈ کریں۔ جنگ کی جانب سے منظوری کے بعد یہ اشتہار اخبار میں کیو آر کوڈ کے ساتھ چھپ جائے گا اور لوگ اس کوڈ کو اسکین کرکے اپ لوڈ کی گئی وڈیو اور تصویریں دیکھ سکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.