تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
30 مارچ 2016
وقت اشاعت: 22:21

8روزمیں پی آئی اے کی 950پروازیں منسوخ،5ارب روپے کا نقصان

جیو نیوز - کراچی ....... پی آ ئی اے کی آٹھ روزہ ہڑتال سے ائیر لائن کے خسارے میں مزید پانچ ارب روپے کا اضافہ ہو گیا جبکہ اس دوران 950 کے قریب پروازیں منسوخ ہوئیں۔

پی آ ئی اے کی ایک ہفتہ کے پانچ روز یومیہ150 جبکہ دو روز یومیہ 140 اندرون و بیرون ملک پروازیں ہوتی ہیں ،ہڑتال کے پہلے روزپی آئی اے کی 60 کے قریب پروازیں منسوخ ہوئی تھیں ،اس کے بعد 3سے6 فروری تک ایک بھی پروازآ پریٹ نہ ہوئی۔

7سے 9 فروری کے دوران پی آ ئی اے انتظامیہ کی کوششوں سے چند پروازیں بحال ہو سکیں جن میں زیادہ تر عمرہ زائرین کو وطن لانے اور لے جانے کی پروازیں تھیں جبکہ گلگت کی پرواز کے سوا اندرون ملک آ پریشن مکمل طور پر بند رہا۔

منگل کوخصوصی پرواز7338 تین سو زائرین عمرہ کو لیکر جدہ سے کراچی پہنچی ،اس سے قبل ایک اور پرواز بھی عمرہ زائرین کو کراچی لائی تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.