تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
31 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:6

نیپرا ریگولیٹر بنے ڈکٹیٹر نہ بنے ، عابد شیر علی

جیو نیوز - تربیلا......ایسے اداروں کی وجہ سے تو ہم مصیبت میں ہیں جنہوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ نیپرا ہمیں سہولت دے اڑچن پیدا نہ کرے نیپرا ریگولیٹر بنے ڈکٹیٹر نہ بنے۔

وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے تربیلا توسیعی منصوبے کے دورے کےدوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ حکومت نے بجلی منصوبوں پر عملی کام کیا ہےجبکہ ماضی میں پیسے بنانے کیلئے تختیاں ہی بدلتی رہی ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ چوتھے تربیلاتوسیعی منصوبے سے 1410میگاواٹ مزید پن بجلی آئندہ سال جولائی میں سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.