تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
31 مارچ 2016
وقت اشاعت: 7:31

پی آئی اے نے ملکی اور غیر ملکی کرایوں میں کمی کردی

جیو نیوز - کراچی…پی آئی اے نے ملکی اور غیر ملکی کرایوں میں کمی کردی ہے ، عمرہ زائرین کےلیے بھی کرایوں میں خصوصی کمی کی گئی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

کراچی سے اسلام آباد اور لاہورکا ریٹرن ٹکٹ 7500روپے سے شروع ہوگا۔عمرہ کے لیے لاہور اوراسلام آباد سے پی آئی اے کا ٹکٹ 54500روپے جبکہ کراچی سے 44500روپے ہوگا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.