تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 اپریل 2016
وقت اشاعت: 17:0

ایل پی جی مزید 5روپے کلو سستی ہو گئی

جیو نیوز - لاہور....سرد موسم کی شدت کم ہونے پر ایل پی جی مزید پانچ روپے کلو سستی ہو گئی جبکہ مجموعی طور پر دو ہفتوں میں ایل پی جی کی قیمت میں 20روپے فی کلو کمی ہو ئی ہے ۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق نئی قیمت پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 85روپے سے کم ہو کر 80روپے کلو ہو گئی جبکہ گھریلو استعمال کے سلنڈر کی قیمت میں 60اور کمرشل استعمال کے سلنڈر کی قیمت میں 240روپے کی کمی کر دی گئی ہے ۔

اسی طرح دیگر شہروں میں بھی پانچ روپے فی کلو کمی کی جا رہی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی مقامی مارکیٹ میں قیمت کی کمی کی اہم وجہ عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت کم ہونا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.