تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 اپریل 2016
وقت اشاعت: 20:46

پاکستان میں وسیع پیمانے پر کھجور کے باغات لگانے کا آغاز

جیو نیوز - فیصل آباد....بین الاقوامی منڈیوں میں کھجور کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر پاکستان میںوسیع پیمانے پر کھجور کے نئے باغات لگانے کاسلسلہ شروع کردیا گیا ہے جہاں سے بھرپور پیداوار حاصل کرکے اس کی برآمدات میں زیادہ سے زیادہ اضافہ یقینی بنایاجائے گاتاکہ ملک کیلئے شاندار زرمبادلہ کاحصول ممکن ہوسکے۔

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین اثمار نے بتایاکہ کھجور کا پھل اپنی بھر پور غذائیت کی وجہ سے کرہ ارض پر پیداہونے والے پھلوں میں تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ایسے میںکھجور کی زیادہ پیداوار کے حصول میں زر پاشی کا عمل بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عام طورپر کھجور کے پودوں میںعمل زیرگی قدرتی طورپر حشرات (شہد کی مکھی ) ، پرندوں اور ہوا کے ذریعے ہوتا ہے جبکہ کھجورمیں نر اور مادہ پودے الگ الگ ہوتے ہیں لہٰذاباغبان نئے باغات لگاتے وقت نر اور مادہ پودوں کا 1اور10کاتناسب رکھیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.