9 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:39
پاکستان کی جی ایس پی پلس میں دو سالہ توسیع کے امکانات روشن
جیو نیوز - برسلز......خالد حمید فاروقی......یورپی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی ٹریڈ کمپنی میں آج پاکستان کے جی ایس پی پلس میں اگلے دو سال کی توسیع کیلئے لیزنگ ہوگی۔ ٹریڈ کمپنی کی جانب سے اس سلسلے میں پاکستان کو توسیع ملنے کے امکانات بہت روشن ہیں۔ یورپی کمیشن نے پہلے اس سلسلے میں ایک متوازن اور مثبت رپورٹ پیش کردی ہے۔
یورپی یونین کو خاص طور پر اطمینان ہے کہ جی ایس پی پلس کے بعد جہاں پاکستان کی یورپ میں تجارت کو فروغ ملا، وہیں خود پاکستان میں2015ء میں بالخصوص ٹیکسٹائل سیکٹر میں خواتین کو پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ بے روزگار مواقع ملے ہیں جو انتہائی حوصلہ افزا ہے جسے یورپی یونین انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، اس طرح پاکستان نے یورپ میں غیر قانونی تارکین وطن کو واپس لینے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔
جنوری 2014ء میں ملنے والی جی ایس پی پلس اسکیم کے تحت پاکستان 10 سال تک اپنی ٹیکسٹائل کی مصنوعات کو یورپ میں ڈیوٹی سے مستثنیٰ برآمد کرسکتا ہے۔
10 سال میں تخمینے کے مطابق پاکستان اس مد میں 2اعشاریہ5ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات یورپ کو برآمد کرے گا جس کے نتیجے میں پاکستان کی ٹیکسٹائل کی مصنوعات یورپ کے 28 ممالک میں اپنی مارکیٹ بنا سکیں گی۔
اس سال بالخصوص توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی اور انرجی کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا۔