تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 15:29

دوا ساز کمپنیوں کےنمائندوںکاسائرہ افضل تارڑ سے ملاقات سے انکار

جیو نیوز - اسلام آباد.....دوا ساز کمپنیوں کےنمائندوں نے سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔وزیرمملکت صحت کاکہناہےکہ ادویات ساز کمپنیوں کےہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے۔

وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کےمعاملے پر ادویہ ساز کمپنیوں کو مذاکرات کے لیے بلایا تھا لیکن 11 میں سے 10 ادویہ سازکمپنیوں نے وزیرمملکت سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا،وزیرمملکت اور سیکرٹری صحت کمپنیوں کے نمائندوں کا انتظار کرتے رہ گئے۔

میڈیا سے گفتگو میں سائرہ افضل تارڑ کا کہناتھاکہ فارما بیورو نے نا آکر ثابت کردیا کہ ان کا موقف غلط ہے، حکومت عوام کو سہولت پہنچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائے گی، ادوایات کی قیمتیں بڑھانے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں،کمرشل بنیادوں پر دوا نہیں بنا سکتے، اگر بنائیں تو الزام لگتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.