تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
14 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:11

اگلے ماہ سے پیٹرولیم قیمتوں میں 6 روپے لیٹر تک کمی کا امکان

جیو نیوز - کراچی.........ملک بھر میں اگلے ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات میں 6 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں گراوٹ کے باعث اگلا ماہ پیٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یکم مارچ سے ملک میں پیٹرول کی قیمت 4 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 20 پیسے فی لیٹر تک کم ہوسکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہائی اوکٹین کی قیمت 6 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.