تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
22 اپریل 2016
وقت اشاعت: 8:22

اسلام آبادہائیکورٹ،انکم ٹیکس ایپلیٹ ٹریبونل غیرقانونی قرار

جیو نیوز - اسلام آباد......اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیکس اپیلوں کے لیےقائم ایپلیٹ ٹریبونل غیرقانونی قراردےدیا۔عدالتی فیصلے میں چیئرمین ایپلیٹ ٹریبونل اورممبرزکو فوری طور پر کام سے روک دیا گیا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ایپلیٹ ٹریبونل کےچیئرمین اورممبرزکی تقرری چیف جسٹس کی مشاورت کے بغیرکی گئی،عدالت نے وفاقی حکومت کو چیئرمین ایپلیٹ ٹریبونل اورممبرزکی تقرری کاعمل شروع کرنےکاحکم دیا۔

اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس اطہرمن اللہ نے 22صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.