25 اپریل 2016
وقت اشاعت: 0:55
بھارتی حکومت کل ایوان میں بجٹ پیش کرے گی
جیو نیوز - نئی دہلی .......... بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت 2016 سے2017 کیلئے ملک کا بجٹ کل پیش کرنے والی ہے ، جووزیر خزانہ ارون جیٹلی پیش کریں گے ۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آج اسکول کےطلباء سے ریڈیو پروگرام کے ذریعے خطاب میں بتایا کہ کل ان کی حکومت کا امتحان ہے اور وہ پر اعتمادہیں۔