27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:28
دوسری جنگ عظیم کے دوران ڈوبنے والا برطانوی بحری جہاز مل گیا
نیویارک. . . .. . . . . دوسری عالمی جنگ عظیم کے دوران ڈوبنے والا برطانیہ کا مال بردار بحری جہاز اٹلانٹک سے مل گیا ہے۔ بحری جہاز سے دو سو ٹن چاندی بھی برآمد ہوئی ہے جس کی مالیت تقریباً ڈیڑھ سو ملین پاوٴنڈ ہے۔ برطانیہ کے ایس ایس Gairsoppa انیس سو اکتالیس میں جرمن ٹورپیڈو کے حملے میں ڈوب گیا تھا۔ امریکا کی اوڈیسی میرین ایکسپلوریشن کمپنی نے برطانوی کارگو بحری جہاز کو اٹلانٹک سے دریافت کرلیا ہے۔ جہاز کا ملبہ نارتھ اٹلانٹک میں تقریباً سینتالیس سو میٹر نیچے سے ملا ہے۔ معاہدے کے تحت امریکی کمپنی کارگو جہاز سے ملنے والی اسی فیصد اشیاء اپنے پاس رکھے گی۔