27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:35
برطانیہ میں گھاس کاٹنے کی گاڑیاں دوڑانے کا مقابلہ
حال ہی میں برطانیہ میں گھاس کاٹنے کیلئے استعمال کی جانے والی جدید گاڑیاں دوڑانے کا دلچسپ مقابلہ منعقد کیا گیا۔ یہ دلچسپ ریس لگاتار 12 گھنٹوں تک جاری رہی جس میں برطانیہ بھر سے 30 سے زائد ٹیموں نے اپنی جدید ماڈلز کی گھاس کاٹنے والی گاڑیوں کیساتھ شرکت کی۔ اس مقابلے کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں شرکاء گاڑی کو 50 میل فی گھنٹی کی رفتار تک ہموار اور پختہ فرش کے بجائے سوکھی اور ہری بھری گھاس والی زمین پر دوڑا کر ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوششوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔