تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:43

امیر ترین 28خواتین میں سے 18چین کی شہری

دنیا میں امیر ترین خواتین کی تعداد 28 ہے جس میں سے 18 خواتین چین کی شہری ہیں۔دولت کسے اچھی نہیں لگتی خواتین بھی امیر افراد کی اس دوڑ میں پیچھے نہیں ہیں،دنیا بھر میں ایک ارب ڈالر سے زائد اثاثوں کی مالک خواتین کے کلب ممبران کی تعداد 28 ہے جن میں سے 18 کا تعلق چین سے ہے۔ دنیا میں ارب پتی افراد کی تعداد1200 کے لگ بھگ ہے جن میں 102 خواتین ہیں۔ نئے اعدادو شمار کے مطابق جن 28 نئی خواتین نے حال ہی میں بلئینرز کلب میں شمولیت اختیار کی ہے ان میں سے 18 کا تعلق چین سے ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حال ہی میں دنیا بھر میں ایک ارب ڈالر سے زائد اثاثے رکھنے والی خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے بتایا گیا ہے کہ چینی کمپنی لونگ فون پروپرٹیز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر یویان یون دنیا کی امیرترین خاتون ہیں،جن کی دولت کی کل مالیت6ارب 60 کروڑ ڈالر ہے۔ پہلی دس خواتین میں سے چین کی 8 امیر ترین خواتین شامل ہیں، معروف ٹی وی کمپیئر اوپر ونفری 2 ارب 70کروڑ ڈالر کے ساتھ امیر ترین خواتین کی فہرست میں آٹھ ویں نمبر پر موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.