5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:30
ڈولفن ہی نہیں، سیل بھی انسان کی دوست ہے
عام طور پر ڈولفن کو انسان سے بے پناہ محبت کرنے کے باعث انسان کا دوست کہا جاتا ہے لیکن حال ہی انٹارکٹیکا میں دو سمندری سیلز نے اس بات کو اپنے عمل سے غلط ثابت کر دیا ہے۔ سیلز نے اپنے درمیان مو جود آئرلینڈ کے ایک فوٹوگرافر کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچائے بغیر اس سے اپنی محبت اور لگاؤ کا اظہار کیا اور اس کے گلے کے گرد اپنے بازو ڈال کر لطف اندوز ہوئی۔ یہ فوٹو گرافر بے خوف زمین پر لیٹا ان دیوہیکل سیلز کے بھاری بھرکم جسم کے بوجھ کو سنبھالے ان کی اس انوکھی توجہ سے محظوظ ہوتا رہا۔