9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:50
اداکارہ جو لیا رابرٹس کی تصویر سے ڈرنے والا کتا
لاس اینجلس …ہالی ووڈ کی شہرآفاق فلم Pretty Womenسے شہرت حاصل کر نے والی معروف اداکارہ جولیا رابرٹس کی پر کشش شخصیت اور خوبصورتی کی دنیا دیوانی ہے لیکن ایک ایسا کتا بھی ہے جو جو لیا رابرٹس کی تصویر سے ڈرتا ہے۔ اس کتے کو جب بھی اس کا مالک جو لیا رابرٹس کی تصویر دیکھا تا ہے تو یہ اس تصویر کو غور سے دیکھنے کے بعد ڈر کر کمرے سے با ہر بھاگ جاتاہے۔جو لیا کے چہرے سے خوفزدہ اس کتے کو متعدد مر تبہ اس کے مالک نے اس کی تصویر دکھائی اور ہر مر تبہ یہ اسی طرح ڈر کر بھاگ گیا۔تصویر سے خوف کھانے والے اس کتے کے سامنے اگر حقیقت میں جو لیا رابرٹس آجا ئیں تو اس کتے کا کیا ردِ عمل ہو گا؟اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔