9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:50
کبھی کبھی زیادہ خود اعتمادی ڈوبتی ہے
ریوڈی جینرو…کبھی کبھی زیادہ خود اعتمادی کا مظاہرہ کرنا مہنگا بھی پڑ جاتا ہے یقین نہیں آتا تو اس وڈیو میں ہی دیکھ لیجئے۔ برزایل میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران معروف بینڈ انتہائی جوش و خروش کیساتھ مداحوں کو اپنی گائیکی سے محظوظ کررہا تھا ۔کنسرٹ میں موجود بینڈ کے شائقین سُریلی دھنوں پر پوری طرح گم تھے جب اچانگ بینڈ کے گلوکار نے انتہائی خود اعتمادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بھروسے کیساتھ شائقین میں جمپ لگائی کے انہیں ہاتھوں ہاتھ کیچ کرلیا جائیگا تاہم یہ کوشش انہیں مہنگی پڑگئی اور وہ اندھے منہ زمین کی دھول چاٹتے نظر آئے۔