تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:50

بناء کیلوں کے تیار کی گئی150فٹ بڑی کشتی



دارالاسلام …عام طور پر کشتیوں کی تیاری میں کیلوں اور اسکریو زکااستعمال ایک لازمی جزو کی سی حیثیت رکھتا ہے تاہم اب ایک ایسی کشتی بھی تیار کرلی گئی ہے جس میں کوئی کیل استعمال نہیں کیا گیا۔بناء کیلوں کے کشتیوں کی تیاری مشرقی افریقہ کے ممالک سے شروع ہوئی جن میں موزمبیق،کینیا،تنزانیہ اور زنجبار شامل ہیں اور یہاں تاحال ایسی کشتیوں کا استعمال عام بات ہے ۔چار سال کے عرصے میں تیار کی گئیDhowنامی یہ کشتی150فٹ بڑی ہے جو ناصر ف سمندر کی موجوں کا سامنا کرنے بلکہ تیز ہواؤں سے نمٹنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.