10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:37
لندن کا بگ بین اٹلی کے پیسا ٹاور کی طرح ایک طرف جھکنے لگا
پچھلے کئی سالوں سے دنیا بھر میں لوگ اٹلی کے جھکتے ہوئےPisa ٹاورکے بارے میں سنتے آرہے ہیں اور ہر سال ہزاروں سیاح اس شاہکار کو دیکھنے اٹلی کا رُخ کرتے ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اٹلی کے پیسا ٹاور کی طرح لندن کی عظیم الشان عمارتوں میں شامل بگ بین ٹاور بھی جھکاؤ کا شکار ہورہا ہے۔ماہرین کی جانب سے پیش کی گئی تفصیلات کے حساب سے پیلس آف ویسٹ منسٹرپر قائم یہ کلاک ٹاور اوپری حصے سے تقریباً ڈیڑھ فٹ ترچھا ہوچکا ہے جو ہر سال مزید بدتر ہوتا جائے گا جس کی بنیادی وجہ پچھلی کئی دہائیوں سے اس کے اطراف میں ہونے والا تعمیراتی کام ہے،تاہم ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس رفتار سے یہ ٹاور جھک رہا ہے اُسے اٹلی کے پیسا ٹاور کے جھکاؤ تک پہنچنے میں اسے تقریباً4ہزار سال کا عرصہ لگے گا۔واضح رہے کہ1858میں تعمیر ہونیوالا یہ315فٹ اونچا بگ بین ٹاور11منزلہ ہے جس میں 393سیڑھیاں ہیں ۔