تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 4:41

امریکا: زندہ دلوں کی بلندی سے چھلانگیں

امریکا میں ہوا ہے سالانہ بتیس واں برج ڈے فیسٹول،جس میں درجنوں زندہ دلوں نے کافی بلندی سے چھلانگیں لگا کر سب کر حیران کردیا،امریکی ریاست ورجینیا میں ہونے والے سالانہ بتیس ویں برج ڈے فیسٹول میں بارہ ممالک اور امریکا کی انتالیس ریاستوں سے آنے والے ساڑھے چار سو نڈر لوگوں نے نیو ریور گارج برج سے چھلانگیں لگا کر زندہ دلی کا ثبوت دیا،اور وہاں موجود لوگوں کو بتادیا کہ وہ نڈر اور بے خوف ہیں،یہ پل دریا سے آٹھ سو چھہتر فٹ بلند ہے،برج سے چھلانگ لگاتے ہی چند سیکنڈ بعد ہی ان کے پیراشوٹس کھل جاتے ہیں ،اس طرح انہیں دریا میں گرنے تک ایک منٹ کا وقت لگتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.