تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:10

ٹوکیومیں کارٹون گیم سپر ماریو کے حقیقی کر دار سٹرک پر نکل آئے

جاپان کے شہر ٹوکیو میں گاڑیاں بنانے والی ایک نجی کمپنی نے بچوں اور بڑوں کے مقبول گیم سپر ما ریو میں استعمال ہونے والی ریس کارٹ تخلیق کی ہے جنھیں حقیقی کر داروں کا روپ دھار ے افراد نے سٹرک پر چلا کران کی تشہیر کی۔209 پونڈ وزنی اس منفرد گاڑی کو 35 سے50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے عام گاڑیوں کی طرح با آسانی چلایا جا سکتا ہے ۔ تشہیری مہم کیلئے اس گا ڑی کو چلانے والے افراد نے مکمل طور پر کا رٹون کر دار سپر ماریو کا روپ دھارا ہوا تھا جنھیں اس ریس کار ٹ پر سواری کر تا دیکھ کر سٹرک پر ایک ہجوم جمع ہو گیا۔ واضح رہے کہ ایک سپر ماریو ریس کارٹ کی قیمت 4ہزار 9سو ڈالر ہے جسے جاپان میں عام فروخت کیلئے بھی پیش کر دیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.