تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:10

برطا نیہ : 6 ٹن وزنی چاکلیٹ بار نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

برطا نوی کاؤنٹی ڈربی شائر میں ایک چاکلیٹ تیار کرنے والی کمپنی نے دنیا کی سب سے بڑی چاکلیٹ بار تیارکرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ یہ چاکلیٹ بار 6 ٹن وزنی،13فٹ لمبی اور4میٹر چوڑی ہے۔اس دیوہیکل چاکلیٹ کو50ما ہر افراد نے مل کر تیار کیا ہے جبکہ اسے جمانے کیلئے سانچے میں ڈال کر مسلسل تین دن تک ٹھنڈک میں رکھا گیا۔اس چاکلیٹ کو تیاری کے بعد عام نمائش کے لیے بھی پیش کیا گیاہے جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے بڑی چاکلیٹ بار کی حیثیت سے شامل کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ تیار کر نے والے ماہرین کے مطا بق اس چا کلیٹ بار کو آری سے مختلف حصوں میں کاٹ کر فلا حی مقاصد کیلئے فروخت کر دیا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.