تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:31

بھارت میں بیٹری سے چلنے والے رکشے متعارف کرادئیے گئے

انسانی محنت کو کم کرنے کیلئے بھارت میں بیٹری سے چلنے والے رکشے متعارف کرادئیے گئے ہیں۔ بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں بغیر کاربن خارج کیے چلنے والے رکشے متعارف کرائے گئے ہیں۔ان رکشوں میں پیڈل کے ساتھ بیٹری نصب ہیں،جن کے پیڈ ل چلنے سے الیکٹریکل فارم میں توانائی ملتی ہے اور رکشے کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجاتی ہے۔اس شہر میں لوگ سائیکل کی طرح رکشہ چلا کر پیٹ پالتے ہیں۔ ماحول دوست رکشے سے افرادی قوت صرف ہونے میں کمی آئے گی۔رکشے میں بیٹری 30 ہزار کی لگائی جائے گی اور مرمت میں بھی خرچہ ہوگا، لیکن یہ رکشہ ڈرائیوروں کو مفت فراہم کیے جارہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.