7 ستمبر 2010
وقت اشاعت: 15:46
مسجد الحرام میں ختم قرآن کا روح پروراجتماع آج رات ہوگا
مکہ : مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ختم قرآن کی خصوصی اجتماعات آج رات ہوں گے جس میں تیس لاکھ مسلمانوں کی شرکت متوقع ہے۔
مسجد الحرام میں ختم قرآن کے روح پروراجتماع کے موقع پر سعودی حکام نے خصوصی انتظامات کئے ہیں اور نوہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کئےگئے ہیں۔اجتماع میں خادم حرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز، علمائے کرام اوراسلامی ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔مسجدالحرام میں چالیس ہزار معتکفین موجود ہیں جن میں خواتین کی بھی بڑی تعدادشامل ہے۔