تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 ستمبر 2010
وقت اشاعت: 11:13

مسجد الحرام میں ختم قرآن،سیلاب زدگان کیلئے خصوصی دعا

مکہ مکرمہ : مسجد الحرام میں ختم قرآن کے موقع پر روح پرور اجتماع ہوا،جس میں دنیا میں امن اور پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔



مکہ مکرمہ میں ختم قرآن پر اجتماعی دعا میں تیس لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔مسجد الحرام کے اطراف سڑکوں پر بھی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔۔امام کعبہ نے مسلمانوں کو مشکلات سے نجات کے لئے متحد ہوجانے کی تلقین کی۔



اس موقع پر عالم اسلام کی پریشانیوں سے نجات اور پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے بھی خصوصی دعا کرائی گئی۔اجتماع میں لوگ رو رو کر اپنی مغفرت کی دعائیں مانگتے رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.