8 ستمبر 2010
وقت اشاعت: 12:40
خواندگی کا عالمی دن آج منایا جا رہاہے
اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں اج خواندگی کا عالمی دن منایا جارہاہے . خواندگی کا عالمی دن انیس سو چھیاسٹھ میں یونیسیف کے زیر اہتمام منایا گیا جس کابنیادی مقصد دنیامیں خواندگی کی شرح کو بڑھانا تھا۔
اسی روایت کو بڑھاتے ہوئے ہر سال آٹھ ستمبر کو دنیا بھر میں خواندگی کا عالمی دن منایاجا تا ہے تاکہ علم کی روشنی سے جہالت کا اندھیرا ختم کیا جا سکے۔یونیسیف کے سروے کے مطابق پاکستان میں خواندگی کی شرح انتہائی کم ہے جہاں باسٹھ فیصد بچے ایسے ہیں جو کبھی اسکول نہیں گئے جبکہ ملک میں آنے والے حالیہ سیلاب اور دہشت گردی کی کارروائیوں نے اسکولوں اور درس گاہوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیاہے۔