8 ستمبر 2010
وقت اشاعت: 16:22
انڈونیشیا:عید الفظر کی تیاریاں عروج پر
جکارتہ : دنیا بھر میں مسلمان عید الفطر کے موقعے پر اپنے پیاروں کے ہاں جانے کو ترجیع دیتے ہیں انڈونیشیا میں رہنے والے مسلمانوں کی بڑی تعداد اپنے عزیزوں سے ملنے کے لیے وطن واپس جارہی ہے۔
عید کے موقع پر انڈونیشیا میں رہنے والے غیر ملکیوں کی وطن واپسی شروع ہو گئی۔بڑی تعداد میں لوگوں کی واپسی سے بسوں ،ٹرینوں اور ہوائی جہازوں میں رش بڑھ گیا ہے ،حکام کا کہناہے کہ انڈونیشیا کی دوسو سینتیس ملین کی آبادی میں سے ستائیس ملین افراد عید پر اپنے گھروں کو روانہ ہوتے ہیں ، رمضان کے آخری ہفتے میں لوگوں کی اپنے گھروں کو واپسی عروج پر ہے۔